میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اشنا شاہ اور عمران عباس اپنی شادی کی خبروں پر حیران

اشنا شاہ اور عمران عباس اپنی شادی کی خبروں پر حیران

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

اداکار عمران عباس اور اشنا شاہ اگرچہ متعدد بار ڈراموں میں دولہا اور دلہن کا کردار ادا کر چکے ہیں، تاہم حال ہی میں وہ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے اپنی شادی کی ویڈیوز دیکھیں۔اشنا شاہ اور عمران عباس نے 24مئی کو انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور اس بات پر ہنستے رہے کہ انہوں نے کب شادی کی؟۔دراصل دونوں اداکاروں نے یوٹیوب چینلز پر فوٹو شاپ کی گئی تصاویر کے ذریعے ان کی شادی کا دعوی کیا گیا۔دونوں اداکاروں کو جب اپنی جعلی تصاویر کی ویڈیو کا علم ہوا تو دونوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا کہ ان کی شادی کب ہوئی؟۔اشنا شاہ نے اپنی شادی کی جعلی ویڈیو چلانے والے یوٹیوب چینل کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے عمران عباس کو مینشن کرتے ہوئے انہیں مزاحیہ انداز میں مبارک باد پیش کی۔اسی طرح عمران عباس نے بھی شادی کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو مینشن کیا اور ساتھ ہی یوٹیوبرز کو تجویز دی کہ وہ تصاویر کا فوٹو شاپ تو اچھے طریقے سے کرتے ۔ عمران عباس نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ وہ اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو بتانا اور انسٹاگرام پر اپڈیٹ دینا بھول گئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں