میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان منصب کا غلط استعمال کر رہے ہیں،سعید غنی

عمران خان منصب کا غلط استعمال کر رہے ہیں،سعید غنی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کے منصب کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ایک بیان میں وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کے شوکت خانم ٹرسٹ سے مالی مفادات وابستہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اقرار کیا کہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ چندہ ملا ہے ، شوکت خانم ٹرسٹ کے چندے میں خورد برد کے قصے عام ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ادارے شوکت خانم ٹرسٹ کے لیے چندہ مانگنا ان کے منصب کا ناجائز استعمال ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دورہ کراچی کے موقع پر وزیرا عظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتا ل کے لیے فنڈز جمع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ ہسپتا ل کے لیے ہر سال پچھلے سال سے زیادہ فنڈز جمع ہوئے ۔ وزیر اعظم نے تقریب کے شرکا کو بتایا کہ مشکل حالات کے باوجود لوگ شوکت خانم میموریل اسپتال کو پہلے سے زیادہ عطیات دے رہے ہیں کیونکہ اس اسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا عالمی معیار کے مطابق مفت علاج کیا جاتا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کے شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شریک ہونے پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے انہیں تنقید کا نشانا بنایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں