میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آشیانہ ،رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

آشیانہ ،رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

آشیانہ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف اورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد حمزہ شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی۔ ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کیسز پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئے تاہم شہباز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہو سکے ۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے اپنے مئوکل کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کر لی۔ امجد پرویز نے بتایا کہ شہباز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں اور وہ لندن میں ہیںاور ان کا وہاں علاج ہو رہا ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہو سکتے ۔ شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف کا آخری ٹیسٹ آٹھ جون کو ہے جس کے بعد وہ واپس آسکیں گے ۔ جبکہ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے مئوقف اختیار کیا کہ ہر دفعہ یہ حاضری معافی کی درخواستیں دیتے رہتے ہیں اور شہباز شریف ٹرائل کو جوائن نہیں کر رہے جبکہ آشیانہ سکینڈل کے تمام گواہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہو چکے ہیں اور ایک ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بار ،بارعدالت کے روبرو دی جاتی ہیں ۔اس پر ڈیوٹی جج نے ریمارکس دیے کہ ججز کی تعیناتی نہ ہونے سے احتساب عدالت میں 200 کیسز کی سماعت رکی ہوئی ہے ۔عدالت نے امجد پرویز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہباز شریف سے آئندہ سماعت پر ہدایات لے کر آئیں کہ وہ کس حتمی تاریخ کوعدالت کے روبرو پیش ہوں گے ۔عدالت نے دونوں ریفرنسز پر سماعت 28مئی تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں