میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ ٹل گیا

کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ ٹل گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہر قائد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ ٹل گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے اوپر ہائی پریشر ایریا موجود نہیں جس سے اب شہر میں گرمی کی لہر درمیانے درجے کی ہوسکتی ہے اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور 27مئی تک درجہ حرارت 37 سے 39ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کا خدشہ بھی ٹل گیا ، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی علاقوں سے ہوائیں 16کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے ۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتے سے پیر تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا جس میں شہر کا درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں