میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر عظمیٰ بھارت پہنچ گئی، سشما سوراج نے خوش آمدید کہا

ڈاکٹر عظمیٰ بھارت پہنچ گئی، سشما سوراج نے خوش آمدید کہا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستانی شہری سے شادی کے لیے پاکستان آنے والی بھارتی شہری عظمیٰ عدالت کی اجازت کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس چلی گئی،عظمیٰ کے بھارت واپس پہنچنے پر ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اسے خوش آمدید کہا اور یہ بھی کہا کہ اتنے عرصے کے دوران اسے جو مشکلات جھیلنی پڑیں اس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق سلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد عظمیٰ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے اسلام آباد سے رخصت کیا اور اسے بھارتی ہائی کمیشن کے حکام اور سخت سیکورٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر لایا گیا جہاں سے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد وہ سرحد پارکرگئیں۔بھارتی حدود میں پہنچتے ہی عظمیٰ نے جھک کر زمین کو چھوا ۔بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی جانب سے عظمیٰ کو واپسی پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔ انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ انڈین شہری ڈاکٹر عظمیٰ کو انڈیا واپس بھیجنے میں پاکستانی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے انسانی بنیادوں پر ان کی بہت مدد کی اور ان کی مدد کے بغیر ڈاکٹر عظمیٰ کی گھر واپسی شاید ممکن نہیں ہوپاتی، ڈاکٹر عظمیٰ نے جمعرات کی دوپہر واہگہ سرحد سے انڈیا لوٹنے کے بعد انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستان میں انڈیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی جس کے دوران سشما سوراج نے ڈاکٹر عظمیٰ کے پاکستانی وکیل بیرسٹر شاہ نواز نون اور جسٹس کیانی کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر شاہنواز نون نے عظمیٰ کا کیس بالکل اپنی بیٹی کی طرح لڑا اور جسٹس کیانی نے کیس کا فیصلہ حقائق اور انسانیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جس کے لیے وہ ان کی شکرگزار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باوجود جس طرح پاکستانی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے ان کی مدد کی اس کے لیے بھی وہ شکر گزار ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسلام آباد میں انڈیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کا بھی شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں