پی ایس کیو سی کا کارنامہ، نشہ آور مضر صحت اسٹنگ مشروب معیاری قرار
شیئر کریں
( رپورٹ / منور علی پیرزادہ)پاکستان اسٹینڈرڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی میں معیارات کی جانچ کے ذمہ داران کی مجرمانہ غفلت کا پتا لگا ہے ، انتہائی نشہ آور اجزاء سے تیار کردہ مضر صحت اسٹنگ مشروب کومعیاری ہونے کی تصدیق کررکھی ہے ، کراچی سمیت پاکستان کے دیگر شہروں ، قصبوں میں انتہائی خطرناک حدتک استعمال ہونے والے اسٹنگ نامی مشروب میں خود کمپنی کی جانب سے انتباہی نوٹس موجود ہے کہ اس مشروب کو 12 سال تک کی عمر والے بچے ، حاملہ خواتین اور کیفین حساس اشخاص استعمال نہیں کرسکتے ، یہ انتباہی نوٹس انتہائی باریک طریقے سے بوتل پر لگے اسٹیکر پر تحریر ہے ، جو آسانی سے نہیں پڑھا جاسکتا ، ساتھ ہی پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول کی جانب سے اس مشروب کو معیاری ظاہر کرنے کی تصدیقی مہر بھی پرنٹ ہے ، ماہرین کے مطابق انتہائی کیفین شدہ مشروب کوانسانی صحت کیلئے معیاری ظاہر کرنا بدنیتی اور مجرمانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے ، نشہ آور اجزاء کی وجہ سے یہ مشروب چھوٹے ، بڑے سب کی عادت بن چکا ہے جبکہ اس میں موجود دیگر اجزاء میں مصنوعی ذائقہ اور رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ کسی صورت انسانی صحت کے لیے فائدے مند نہیں ہوسکتے ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں اسٹنگ کی لت بیماری بن چکی ہے ، راتوں میں جاگنے کی وجہ سے ڈپریشن اور معدے کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔