میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکوئوں سے روابط رکھنے والے پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ

ڈاکوئوں سے روابط رکھنے والے پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

اندرون سندھ کی کالی بھیڑوں کا کراچی تبادلہ کردیا گیا۔ مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوئوں سے روابط رکھنے والے اناسی پولیس اہلکاروں کا شکارپور سے کراچی تبادلہ کردیا گیا۔ شہریوں نے ردعمل دیا کہ ان اہلکاروں کا کراچی تبادلہ کرنے کے بجائے نوکری سے برطرف کیا جائے۔ انھوں نے شہر میں جرائم میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ اندرون سندھ کچے کے خطرناک اور بدنام ڈاکوئوں سے روابط رکھنے کے الزام میں پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کی بجائے کراچی رینج سزا کے طور پر تبادلہ کردیا گیا۔ شکار پور میں کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف سخت آپریشن کے دوران انفارمیشن لیک ہونے پر پولیس اہلکاروں کی خفیہ انکوائری کی گئی۔ انکوائری میں اناسی اہلکاروں کے کچے کے خطرناک ڈاکوئوں سے روابط کے ثبوت ملے۔اعلیٰ حکام نے ان اہلکاروں کو معطل کرنے یا ان کے خلاف تحقیقات کے بجائے ان کا کراچی رینج تبادلہ کردیا۔ جس پر کراچی کے باسی کہتے ہیں کہ شکار پور میں جو اہلکار جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے ہیں انھیں نوکری سے برطرف یا ان کے خلاف محکمہ جاتی سخت کارروائی کی جائے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ان اہلکاروں کو آپریشن کے بجائے ایڈمنسٹریشن پوسٹس پر تعینات کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں