پی ایس کیو سی ملازمین نے محکمے کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا
شیئر کریں
پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین نے آج ملک کے مختلف شہروں میں قائم آفس میںہڑتال کردی اور کام بند کردیا ملازمین فنانشل شیئر جو کے عرصہ دراز سے ملازمین کو ملتا رہا ہے بند کرنے اور دوسرے مسائل کے حل کے لیے ہڑتال کی ہوئی ہے ، ملازمین کا کہنا ہے کے حکومت نے پی ایس کیو سی اے کو تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے اور کئی سالوں سے ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ خالی ہے ، پی ایس کیو سی اے کے کراچی اسلام آباد حیدرآباد لاہور ملتان فیصل آباد پشاور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں کام بند رہا جس کی وجہ سے ملک بھر کی لیبارٹریز میں اشیاء کے ٹیسٹ بھی نہیں ہوسکے اور امپورٹ ایکسپورٹ کے لائسنس اور این او سی بھی جاری نہیں ھوسکی ہڑتال جمعہ کے دن بھی جاری رہے گی ، ملازمین نے کہا ہے کے جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گی کیوں کے اس مہنگائی کے دور میں فنانشل بینیفٹس جو کہ بورڈآف ڈائریکٹر کے اجلاس سے منظور شدہ ہیں جس کے پاس گریڈ انیس کی پوسٹیں سمیت ملازمین کے پروموشن اور ملازمتیں دینے کے اختیارات ہیں۔