میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نارتھ ناظم آباد تھانے کا ہیڈ محرر ،اہلکار اغوا وسنگین جرم میں ملوث

نارتھ ناظم آباد تھانے کا ہیڈ محرر ،اہلکار اغوا وسنگین جرم میں ملوث

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

نارتھ ناظم آباد تھانے کے ہیڈ محرر جاوید اور چار اہلکاروں کو اغوا سمیت دیگر سنگین جرم میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد تھانے کا ہیڈ محرر اور اہلکار اغوا اور دیگر سنگین جرم میں ملوث نکلے، جس کے بعد ہیڈمحرر جاوید سمیت چاراہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔جاوید اور 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ اغوا اور رشوت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ اہلکاروں نے چھالیہ سے بھری گاڑی پکڑی، ڈرائیور اور دیگر کو تھانے منتقل کیا، ملزمان کو 8 گھنٹے تھانے میں رکھا اور رشوت وصول کرکے چھوڑ دیا۔متن کے مطابق رہائی کے بعد چھالیہ سے بھری گاڑی کو کسی اور ادارے کے افسر نے روک لیا، پکڑے جانے پر ملزمان نے بتایا پچھلے تھانے میں رشوت دے کر آئے ہیں، رشوت کا پتہ چلنے پر افسران نے ایکشن لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں