میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،تحریک انصاف کامردم شماری کیخلاف احتجاج کا اعلان

کراچی ،تحریک انصاف کامردم شماری کیخلاف احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں مردم شماری کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کی زیر صدارت مردم شماری کے حوالے سے ٹاؤن صدور، جنرل سیکرٹریز کا اجلاس ہوا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان، کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج و دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران احتجاجی مظاہروں کیلئے مختلف عہدیداران کو ذمہ داریاں دی گئیں، اس موقع پر مردم شماری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ ہوا، آفتاب صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ شماریات کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے، اب تحریری خط بھی لکھیں گے۔آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ اضلاع سے لیکر وارڈ کی سطح تک مردم شماری کے معاملے کو اجاگر کریں گے، کراچی کے 25 ٹاؤنز میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، گرینڈ مظاہرہ یکم مئی کیا جائے گا، مردم شماری پر دعوے کرنے والی جماعتیں ابتک صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں