پاکستان میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا، سعودی عرب سے بے دخل کیے جانے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔وفاقی وزارت صحت حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب سے 17 اپریل کو پاکستان آنے والے شخص میں منکی پاکس کی علامات تھیں، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے حکام نے متاثرہ شخص کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجے۔حکام قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ روز متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ شخص راولپنڈی کا رہائشی ہے، مونکی پاکس کے پہلے کیس کے بعد پورے ملک کے ائیرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ مریضوں کے نمونے بھی قومی ادارہ صحت کو بھیجنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔