میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں نے کونسا پاکستان بیچا ہے، آڈیو لیکس پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا اظہار برہمی

میں نے کونسا پاکستان بیچا ہے، آڈیو لیکس پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا اظہار برہمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنی سامنے آنے والی مبینہ آڈیو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دینے سے گریز کیا ہے۔ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ طارق رحیم کے ساتھ ہونے والی مبینہ آڈیو لیک پر سوال کے جواب میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل دیا کہ ’میں نے کونسا پاکستان بیچا ہے؟‘۔انہوں نے آڈیو لیک کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دینے سے بھی گریز کیا۔قبل ازیں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی، جس میں دونوں پنجابی زبان میں گفتگو کررہے ہیں۔مبینہ آڈیو میں ہونے والے بات چیت کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں کہ ’’اچھا خواجہ صاحب !میں آپ سے ایک چیز عرض کرناچاہتاتھا‘‘ جس پر انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے ایک پرانے 7 رکنی بینچ کا فیصلہ پڑھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اپنے وکیل کو اس کا مشاہدہ کرنے کا کہیں پھر جب ا?پ پڑھیں لیں گے تو معلوم ہوجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں