میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ کراچی میں وین میں دھماکا،دو غیرملکی اساتذہ سمیت5 افراد جاں بحق

جامعہ کراچی میں وین میں دھماکا،دو غیرملکی اساتذہ سمیت5 افراد جاں بحق

جرات ڈیسک
منگل, ۲۶ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

جامعہ کراچی میں وین میں دھماکے کے نتیجے میں دو غیرملکی اساتذہ سمیت 5افراد جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویش ناگ بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب وین میں ہوا اور وین کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی ہی تھی۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اور سکیورٹی ادارے جامعہ کراچی پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی جسے بجھا دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وین میں 7 سے 8 افراد موجود تھے تاہم وین سے باہر بھی کتنے افراد متاثر ہوئے ہیں اس حوالے سے فوری تصدیق نہیں ہوسکی۔ دھماکا ابتدائی طور پر گیس سلنڈر کا بتایا گیا ہے تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے وین میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دو غیرملکی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کراچی یونیورسٹی میں موجود غیر ملکی زبان سکھانے کے سینٹر سے پڑھا کر واپس آ رہے تھے، ہلاک شدگان وہاں غیر ملکی زبان پڑھاتے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں