سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری ہوگیا
ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری ہوگیا، نوازشریف کو جاری کیے گئے پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے ۔وفاقی حکومت نے کچھ عرصہ قبل پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی، نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار ان دنوں لندن میں مقیم ہیں، جنہوں نے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کے دور حکومت میں اپنے پاسپورٹس کی تجدید کی درخواست نہیں کی تھی۔