منحرف اراکین کو فوراً نا اہل کیا جائے ،اسد عمر کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ
ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ منحرف اراکین کو فوری طور پر نا اہل کیا جائے ۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں وفاداریاں تبدیل کیں، ابھی تک ان تمام لوٹوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟۔انہوں نے کہا کہ 25 لوگ جنہوں نے ووٹ ڈالے ، ان سب کا ریکارڈ موجود ہے ، پاکستان کے عوام تو ان لوٹوں کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہے ۔اسد عمر نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں الیکشن کمیشن رات تین بجے بھی جاگ رہا تھا۔