میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کا راج،منظم وارداتیں شروع

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کا راج،منظم وارداتیں شروع

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد میں عید اور رمضان کی شاپنگ کے لیے شہری مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں، ایسے میں جرائم پیشہ عناصر نے بھی مارکیٹوں میں پھیل کر منظم انداز میں وارداتیں کرنا شروع کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ روز شاپنگ کے لیے آنے والی ایک فیملی کو 2 لٹیروں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا، اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گلستان جوہر میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ لٹیروں نے مارکیٹوں کو آماج گاہ بنا لیا ہے، اس لیے شہریوں کو بھی بہت احتیاط کرنی ہوگی۔فوٹیج کے مطابق ہفتے کو شام 7 بجے گلستان جوہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں خریداری کے لیے آنے والی ایک فیملی نے گاڑی جیسے ہی پارکنگ میں روکی، دو لٹیروں نے انھیں موبائل فونز اور دیگر اشیا سے محروم کر دیا۔لٹیروں نے الگ الگ سمت سے آ کر واردات کی، ان میں سے ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا جب کہ دوسرا دوسری سمت سے پیدل آیا، دونوں شلوار قمیض پہنے تھے، ایک کے سر پر سفید ٹوپی تھی جب کہ دوسرے نے سبز مائل جیکٹ پہن رکھی تھی۔فیملی کے افراد گاڑی سے نکل کر شاپنگ کے لیے جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار لٹیرا اس فیملی کو دیکھتا ہوا پاس سے گزر گیا، عین اسی وقت دوسری جانب گلی سے سفید ٹوپی والا کریمنل پیدل چلتا آ رہا تھا، موٹر سائیکل والے نے پیدل آنے والے کو فیملی کی جانب اشارہ کیا۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار لٹیرے نے بائیک ایگزٹ پر تیار حالت میں کھڑی کی، اور دوسری طرف سفید ٹوپی والے نے پستول نکال کر فیملی کے افراد سے سر عام لوٹ مار شروع کر دی۔اس کے بعد موٹر سائیکل سوار بھی آ گیا اور اس نے گاڑی کے دوسری طرف آ کر کھڑے بچوں سے سیل فون لے لیے، اس نے گاڑی کے اندر ڈیش بورڈ بھی چیک کیا اور سیٹوں پر بھی ہاتھ مارے، اس کے بعد لٹیرے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں