مہوش حیات کی وفاقی وزیر تعلیم سے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست
ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اپریل ۲۰۲۱
شیئر کریں
اداکارہ مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کردی ہے۔اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں وزیر تعلیم کو مینشن کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے۔ یہ ناصرف کورونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ منتشرتعلیمی ماحول میں ناانصافی بھی ہوگی۔hنہوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے اپیل کی کہ باقی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس سال امتحانات منسوخ کیے جائیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے اداکار آغا علی بھی حکومت سے امتحانات نہ لینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔