میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم ،شاہدخاقان عباسی کو پارٹی کا صدر بنانا چاہتی ہیں ،شیخ رشید

مریم ،شاہدخاقان عباسی کو پارٹی کا صدر بنانا چاہتی ہیں ،شیخ رشید

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے موکل کے مطابق شہباز شریف کی بچت نہیں ہے لیکن اگر وہ کوئی دوسرا راستہ نکالتے ہیں تو الگ بات ہے ، ان کی تو اپنی بھتیجی سے نہیں بن رہی اور وہ شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنانا چاہتی ہیں ، آئی پی پیز میں 6ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے ، آٹا ، چینی اور آئی پی پیز سکینڈل میں چاہے کوئی وزیر ہو ،فقیر ہو یا پیر ہو سارے رگڑے جائیں گے اور عمران خان کے دور میں سارے اندر ہوں گے ، حکومت کے فیصلے کے پابند ہیں اور اب ٹرینیں چلانے کا فیصلہ 10مئی کو کیا جائے گا ،آڈیٹر جنرل کو 30جون تک ریلوے کے تین شعبوں کا آڈٹ کرنے کے حوالے سے کہہ دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے ٹرینیں چلانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی تھیں لیکن حکومت کی جانب سے لاک ڈائون میں 9مئی تک توسیع کر دی گئی ہے ،پبلک ٹرانسپورٹ نہ چلنے کی وجہ سے مسافروں کا ریلوے اسٹیشنز تک پہنچنا ممکن نہیں ۔ ہم لاک ڈائون کے بعد حفاظتی تدابیر کے طو رپر ٹرینوں میں پچاس فیصد بکنگ لیں گے ، اگر 9مئی سے پہلے بھی لاک ڈائون کھولنے کا فیصلہ ہوا تو چوبیس گھنٹے میں ٹرینیں چلا دیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں