میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں وکلا گردی کیخلاف ججز کی ہڑتال

پنجاب میں وکلا گردی کیخلاف ججز کی ہڑتال

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

پنجاب میں وکلا کے تشدد کے خلاف ججز نے ہڑتال کردی۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی ماتحت عدالتوں کے ججز صاحبان نے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے پر عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔ ججز صاحبان عدالتوں سے اٹھ کر اپنے اپنے چیمبرز میں چلے گئے تاہم اہم مقدمات کی سماعت اپنے چیمبرز میں کی۔ ججز کی ہڑتال کے باعث سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گزشتہ روز جڑانوالہ کی مقامی عدالت میں دوران بحث معمولی تلخ کلامی پر وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا تھا۔ججز نے وکلا سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی جانب سے آئے روز ججز صاحبان کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیوں کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور بات ججز کے گریبان پکڑنے سے بڑھ کر دھمکیوں اور تشدد تک چلی گئی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ہی اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بھی وکلا نے خاتون جج شائستہ کنڈی کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں کمرہ عدالت میں ہی بند کردیا تھا۔ ایک وکیل نے دوران سماعت خاتون جج شائستہ کنڈی کے لیے نازیبا کلمات ادا کیے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں