پی ای سی ایچ ایس میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات پر پی ای سی ایچ ایس کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ ڈی ایم سی ایسٹ کی زیر سربراہی آپریشن میں پولیس، رینجرز، اسسٹنٹ کمشنر، سوئی گیس اور کے الیکٹرک کا عملہ بھی شامل رہا۔ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ زاہد بن خلیل کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن پی ای سی ایچ ایس، الفلاح مارکیٹ اور طارق روڈ کے کمرشل ایریا میں کیا گیا ، اس دوران 200 سے زائد دکانوں کے باہر قائم تجاوزات کو ختم کیا گیا۔