میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانوی شہزادے کا کرائسٹ چرچ میں مساجد کا دورہ

برطانوی شہزادے کا کرائسٹ چرچ میں مساجد کا دورہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ کرائسٹ چرچ کی مساجد کا دورہ کیا جہاں 15 مارچ کو سفیدفام دہشت گردنے فائرنگ کرکے 50 افراد کو قتل کیا تھا۔شہزادہ ولیم نے زخمیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ نیوزی لینڈنے دنیا کو راہ دکھائی ہے کہ کس طرح نفرت کامقابلہ محبت سے کیا جانا چاہیے ۔ وہ دعاگوہیں کہ دنیامیں محبتوں کی طاقت نفرتوں پر ہمیشہ غالب رہے ۔ برطانوی شہزادے نے النورمسجدمیں خطا ب بھی کیااورکہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔شہزادے نے کہاکہ نیوزی لینڈنے دنیاکوسبق سکھایاہے کہ صورتحال سے کیسے نمٹناچاہیے ۔شہزادہ ولیم نے دہشت گرد حملے کے زخمیوں کو فوری امداد دینے والوں سے بھی ملاقات کی۔النور مسجد پر حملے میں بچ جانیوالے فرید احمد نے بھی اس موقع پرخطاب کیا۔ ان کی اہلیہ حسنہ بیگم دہشت گردی کاشکارہوئی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں