ضلع ویسٹ پاکستان بازار، بیٹر کانسٹیبل سیف الرحمان کی سرپرستی میں آرگنائز کرائم جاری
شیئر کریں
ایس ایچ او امام بخش لاشاری نے سیف الرحمان کو علاقے سے وصولیوں کیلئے کھلی چھوٹ دے دی
علاقے میں جرائم کی سرپرستی، ہفتہ وصولی کیلئے ہیڈ کانسٹبل علی کوثر، کانسٹیبل عبدالرحمان اور دلشاد شامل
(رپورٹ؍ ایم جے کے)ضلع ویسٹ پاکستان بازار’ میں بیٹر کانسٹیبل سیف الرحمان کی سرپرستی میں آرگنائز کرائم جاری، ایس ایچ او امام بخش لاشاری نے بیٹر کانسٹیبل سیف الرحمان کو علاقے سے وصولیوں کے لیے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، علاقے میں جرائم کی سرپرستی، ہفتہ وصولی کے لیے کانسٹیبل سیف الرحمان کے علاوہ ہیڈ کانسٹبل علی کوثر، کانسٹیبل عبدالرحمان اور دلشاد شامل۔ پولیس انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق منشیات فروشی، چھالیہ اسمگلنگ، گٹکا ماوا، جوا سٹہ، ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی کیبنوں سے ہفتہ لاکھ روپے وصول کر کے مؤکل فراہم کرنے والا پولیس کانسٹیبل بکل نمبر 42880 سیف الرحمن کو ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے 27۔11۔2025 کو معطل کیا، پر ایس ایچ او تھانہ پاکستان بازار انسپکٹر امام بخش لاشاری نے سیف الرحمن کو ایک بار پھر تھانہ پاکستان بازار میں جرائم پیشہ افراد کو موکل دینے اور ان سے ہفتہ وصول کرنے کے لیے تعینات کروا دیا تھا، تعیناتی کے بعد سے اب تک بیٹر کانسٹبل سیف الرحمن نے اپنی اسپیشل ٹیم قائم کی ہوئی ہے جس میں ہیڈ کانسٹبل بکل نمبر 28470 علی کوثر، کانسٹبل بکل نمبر 62942 عبدالرحمان، کانسٹبل بکل نمبر 42868 دلشاد شامل ہیں، بیٹر کانسٹیبل سیف الرحمان اور اس کی بنائی گئی اسپیشل ٹیم نے تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں جرائم پیشہ افراد سے ہفتہ لاکھوں روپے کے عوض علاقے میں منشیات و گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت کا اجازت نامہ دے دیا، اسکے علاوہ بیٹر کانسٹیبل سیف الرحمان اور اس کی ٹیم نے علاقے میں پرانی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو پکڑ کر بھاری رقم لے کر چھوڑنے اور ساتھ ہی بے قصور افراد پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کا غیرقانونی کام بھی جاری ہے اسکے علاوہ پکڑے گئے ملزمان کو لاکپ کے بجائے تھانہ کے پیچھے ڈی ایس پی آفس کے اطراف کمرے میں بند کرتے ہیں اور سیاسی شیلٹر پانے والے ملزمان کو تھانہ کی حدود سے باہر پولیس کوارٹر میں رکھا جاتا ہے اور ان سے توڑ جوڑ کے بعد انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری کی مرضی سے ہی علاقے میں آرگنائز کرائم جاری ہے اور اوکے کی غلط رپورٹ بنا کر بالا افسران کو دی جاتی ہے اور دوسری جانب ایس ایچ او امام بخش لاشاری کی ہی ملی بھگت سے بیٹر پولیس کانسٹبل 42880 سیف الرحمن اور اسکی ٹیم نے علاقہ پاکستان بازار میں لوٹ مار اور بھتہ خوری کا بازار گرم کیا ہوا ہے، ہیڈ کانسٹبل علی کوثر، کانسٹبل دلشاد، کانسٹبل عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ سیف الرحمن ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری کا خاص ہے اور ہم جو کرتے ہیں اس کا علم افسران کو بھی ہے اور ہم ان کا حصہ بھی پہنچاتے ہیں، علاقہ مکین پاکستان بازار کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او پاکستان بازار انسپکٹر امام بخش لاشاری اور اسکا خاص اسپیشل ٹیم انچارج بیٹر کانسٹبل سیف الرحمن اور اسکے کارندوں کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروائی جائیں اور لوٹ مار، کرپشن، ہفتہ وصولی اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی میں ملوث ان کالی بھیڑوں کو فی الفور معطل کیا جائے۔


