میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کلک پراجیکٹ ،کمیشن پر ٹھیکوں کا اجراء ، پی ڈی آصف کروڑوں کما گئے

کلک پراجیکٹ ،کمیشن پر ٹھیکوں کا اجراء ، پی ڈی آصف کروڑوں کما گئے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں محکمہ بلدیات کے زیر انتظام کلک نامی پراجیکٹ میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ، پبلک انفراسٹرکچر کی بحالی کے کروڑوں روپے کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو دیے گئے ، پراجیکٹ ڈائریکٹر آصف جان صدیقی اور کنسلٹنٹ رام چند نے ٹھیکوں کی بندر باٹ میں ملوث ہیں ، سندھ واچ فورم کی درخواست میں انکشاف کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں محکمہ بلدیات کے زیر انتظام کلک نامی پراجیکٹ میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، سندھ واچ فورم کی چیئرمین چنیسر آریسر کی جانب سے مختلف اداروں کو بھیجی درخواستوں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی میں کلک (کامپیٹیٹو اینڈ لیو ایبل سٹی کراچی) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر آصف جان صدیقی اور کنسلٹنٹ رام چند نے کروڑوں روپے کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کرکے بھاری کمیشن کے عیوض ٹھیکے تقسیم کئے، رام چند سابق چیف انجینئر کے ڈی اے کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں، درخواست کے مطابق کراچی میں پبلک انفراسٹرکچر کی بحالی کے ٹھیکے محمد صدیق جے وی پرویز خان، شارجان موسی خیل اینڈ سنز، شہباز ورلڈ بلڈرز، آر کے کنسٹریکشن،،الائیڈ بزنس، نیاز محمد کنسٹریکشن، ایم اے کے آئیکون، صمد بابر خان اینڈ کو ،کو دیے گئے اور ان سے بھاری کمیشن لے کر ٹھیکے ایوارڈ کیے گئے، مذکورہ ٹھیکیدار پہلے بھی ناقص کام میں مہارت رکھتے ہیں، دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں بھی کلک پراجیکٹ کے منصوبوں پر درخواست دائر کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں