میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی و پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل 191 کروڑ کے نادہندہ نکلے

کراچی و پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل 191 کروڑ کے نادہندہ نکلے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی پورٹ ٹرسٹ 191 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام ہو گیا۔ اعلی حکام نے وصولی کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ نے عارضی طور پر پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کو اسٹوریج کی سہولت فراہم کی۔ اسٹوریج کی سہولت کی مد میں جون 2021 سے لے کر اکتوبر 2022 تک ایک ارب 91 کروڑ روپے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے ادا نہیں کیے۔ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کو 39 کروڑ 55 لاکھ روپے اور کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کو ایک ارب 51 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں سے بھاری رقم وصول نہ کرنے کے باعث قومی ادارے کو نقصان ہو رہا ہے رقم وصول نہ کرنا مقامی انتظامیہ کی ناکامی ہے جس کی وجہ سے کراچی پورٹ ٹرسٹ اپنی رقم سے محروم رہا ہے۔ اعلی حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے ایک ارب 91 کروڑ کی رقم وصول کی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں