میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائن بورڈ گرنے سے شہری کی ہلاکت، میونسپل کمشنر کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ

سائن بورڈ گرنے سے شہری کی ہلاکت، میونسپل کمشنر کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کی ضلعی عدالت نے سائن بورڈ گرنے سے شہری کی ہلاکت کیس میں میونسپل کمشنر اختر شیخ اور ایم ڈی ڈائریکٹر اظہر علی کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔عدالت نے مفرور افسران کی عدم گرفتاری پر ایس ایچ او ناظم آباد کواٹھائیس مارچ تک کیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔دوران سماعت ایس ایچ او ناظم آباد نے عدالت کو بتایاکہ گرفتاری کرنے کیلئے پولیس پارٹی نے میونسپل کمشنر اختر شیخ اور اظہر علی کے دفتر چھاپہ مارا مگر وہ نہیں ملے، جبکہ تیسرے ملزم سید تسلیم احمد عبوری ضمانت لے کررکھی ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکردیا اور ریمارکس دیئے کہ کیوں نا آپ کے خلاف کاروائی کی جائے۔عدالت نے گزشتہ سماعت میں مجرمانہ لاپروائی برتنے کے کیس میں متعلقہ افسران کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاتھا۔ تفتیشی افسر نے مقدمہ کہ چالان میں ملزمان کو قصور وار قرار دیا تھا۔اگست دوہزار تئیس کو سائن بورڈ گرنے ایک شہری جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ افسران کیخلاف مقدمے کے اندارج کیلئے ورثا نے عدالت سے رجوع کیاتھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں