میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی آگے

سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی آگے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہو گیا جس کے بعد رزلٹ آنے کا سلسلہ جاری ہے۔نواب شاہ کی یونین کونسل 8 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قاضی رشید بھٹی پہلے، ایم کیو ایم کے یعقوب آرائیں دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ تحریک انصاف اور تحریک لبیک کے امیدوار بہت پیچھے ہیں، اولڈ نواب شاہ سے بھی پیپلز پارٹی کے علی احمد چیئرمین اور غلام مصطفیٰ وائس چیئرمین بن گئے۔یونین کونسل سومر جمالی سے پیپلز پارٹی کے قربان علی آرائیں اور علی احمد بروہی کامیاب ہوئے، نتائج ا?نے کے بعد پیپلز پارٹی کے حامیوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔سکھر کی یونین کمیٹی پنہواری کے وارڈ نمبر ون پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اعظم جاگیرانی کامیاب ہو گئے یہاں جے یو آئی کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے، سکھر کی ضلعی کونسل کی نسشت بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار جیون خان نے جیت لی، جنرل کونسل نشست پر پیپلز پارٹی کے عبد الوہاب کامیاب ہوئے۔جیکب آباد کی یونین کونسل 23 کوٹ جنگو میں چیئرمین کے آزاد امیدوار ظفر کھوسو نے کامیابی حاصل کر لی، یہاں پیپلز پارٹی کے طاہر علی دوسرے نمبر پر رہے، وائس چیئرمین کی سیٹ بھی آزاد امیدوار عبدالمطلب کھوسو جیت گئے، یہاں بھی پیپلز پارٹی کے میر علی دوسرے نمبر پر رہے، ضلع کونسل کی نشست بھی ا?زاد امیدوار فاروق کھوسہ نے جیت لی، پیپلز پارٹی کے امیدوار علی احمد دوسرے نمبر پر رہے۔بدین کی یونین کونسل 49 چاکر پنہور جی پی ایس عاقل دہل ضلع کونسل کی نشست بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار پاگھارو غلام رسول نے جیت لی جبکہ جی ڈی اے کا امیدوار میر حسن دوسرے نمبر پر رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں