میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف نے انتخابات کی تیاریوں کیلئے الیکشن سیل قائم کر دیا

تحریک انصاف نے انتخابات کی تیاریوں کیلئے الیکشن سیل قائم کر دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انتخابات کی تیاریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان نے انتخابی امور کے لیے پارٹی کا الیکشن سیل قائم کر دیا ہے جس کے لئے پارٹی کے سینئر رہنما ہمایوں اختر خان کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے الیکشن سیل میں اعجاز چودھری، ریاض فتیانہ، رائے عزیز اللہ بطور ممبر کام کریں گے۔پارٹی الیکشن سیل انتخابات کے حوالے سے تکنیکی امور کو دیکھے گا، ووٹر لسٹوں، بلاک کوڈز اوردیگر تکنیکی معاملات پر امیدواروں کی معاونت بھی کرے گا۔عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن سیل بھرپور اندازسے انتخابی امور سے پارٹی قیادت اور امیدواروں کو آگاہ رکھے گا، آئین کے مطابق انتخابات ہو کر رہیں گے،حکمرانوں کو اس سے بھاگنے نہیں دیں گے، حکمرانوں کو آئین سے انحراف کر کے انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کے خلاف آئینی قانونی اورسیاسی محاذ پر جدوجہد کریں گے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں