میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مینار پاکستان جلسہ عوامی ریفرنڈم تھا،عوام نے فیصلہ سنا دیا،چودھری پرویز الٰہی

مینار پاکستان جلسہ عوامی ریفرنڈم تھا،عوام نے فیصلہ سنا دیا،چودھری پرویز الٰہی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مینار پاکستان جلسے کے عوامی ریفرنڈم نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، لاہور کے جلسے سے مخالفین کی اچھی طرح آنکھیں کھل گئی ہوں گی، نگران حکومت ، پی ڈی ایم نے جلسے کے راستے میں ہر رکاوٹ کھڑی کی لیکن عوام پھر بھی مینار پاکستا ن پہنچے ، مینار پاکستان پر عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ وہ آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف سن لیں الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں، صدر مملکت نے شہباز شریف کے خلاف آئینی چارج شیٹ فریم کی ہے ، جوابی خط سے کچھ نہیں ہوگا، حکمرانوں کو آئین سے انحراف کا سپریم کورٹ کے سامنے جواب دینا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں