میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی اداکارہ اکانکشا دوبے کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد

بھارتی اداکارہ اکانکشا دوبے کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتی فلم انڈسٹری کی بھوجپوری اداکارہ اکانکشا دوبے اترپردیش کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھوجپوری شوبز انڈسٹری میں ماڈل سے اداکاری میں قدم رکھنے اور اپنی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی نوجوان فنکارہ اکانکشا دوبے کی لاش اتوار کو وارانسی کے ایک ہوٹل میں چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔بھوجپوری فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اکانکشا کی انسٹاگرام پر بھی فالوونگز بہت زیادہ تھیں اور ان کی ویڈیوز کے ویوز کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ا?نے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے تاہم ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا کیس لگتا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاش کے قریب سے خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ ہوٹل کے کیمروں اور مہمانوں کے رجسٹرز سے اداکارہ سے ملنے کے لیے آنے والوں کا ریکارڈ جمع کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں