میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیبلشمنٹ نے طے کیا عمران خان کو روکنا ہے ، عمران خان

اسٹیبلشمنٹ نے طے کیا عمران خان کو روکنا ہے ، عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے اور حقیقی آزادی تب آئے گی جب ملک میں انصاف ہوگا اور انصاف کا مطلب طاقت ور اور کمزور کے لیے یکساں قانون ہونا ہے۔مینار پاکستان گراؤنڈ میں ’ حقیقی آزادی جلسہ ‘ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جلسہ روکنے کیلئے 2 ہزارکے قریب کارکنان کوگرفتارکیا گیا اور جگہ جگہ کنٹینرز لگائے گئے، رکاوٹوں کے باوجود کارکنوں کوجلسہ گاہ پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج پیغام جانا چاہیے کہ لوگوں کے جنون کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا، جب قوم فیصلہ کرلیتی ہے توپھر انہیں کوئی نہیں روک سکتا، میں نے اپنی قوم کو ہرقسم کا ظلم برداشت کرتے دیکھا ہے، انسان ہمیشہ سے آزادی چاہتا ہے، غلام رینگتے ہیں،آزاد انسان اوپرجاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان بڑی مشکلوں سے بنا تھا، کیا وجہ ہے پاکستان ایک عظیم ملک نہیں بن سکا، عظیم ملک اس لیے نہیں بنا ہم کبھی آزاد ہی نہیں ہوئے، انگریزتوچلا گیا لیکن جومسلط ہے انہوں نے ملک کو کبھی آزاد نہیں ہونے دیا، اصل آزادی تب ملتی ہے جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو۔انہوں نے کہا کہ جوآزادی ہمیں قانون کی حکمرانی سے ملنا تھی نہیں مل سکی، پہلے مارشل لا لگ گئے، طاقت ور فیصلہ کرتے تھے، ہماری بدقسمتی ہے ڈیموکریٹ آئے تو انہوں نے کبھی قانون کونہیں چلنے دیا، سیاست دانوں نے این آراو لیے، پاکستان میں جنگل کا قانون رہا ہے، طاقت ور جو مرضی کرتا ہے کمزوربے بس ہے، ملک کا قانون کمزور کی حفاظت نہیں کرتا اسی لیے لوگ غلام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں طاقت ورظلم کرتے ہیں انہیں بنانا ری پبلک کہتے ہیں، خوشحال ملکوں میں قانون کی حکمرانی ہے اس لیے خوشحال ہے، کیا بیرون ممالک میں قبضہ گروپ ہوتیہیں؟، یورپ میں تھانہ اور پٹواری کلچر نہیں ہے کیوں کہ وہاں انصاف ہے، وہاں لوگ خوشحال ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگرملک میں انصاف ہوگا تو پاکستانیوں کونوکری کے لیے یورپ نہیں جانا پڑے گا، اللہ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہے ملک کیسے اٹھ سکتا ہے، جومرضی کرلیں جب تک رول آف لا نہیں ہوگا تباہی ہے، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میرے مقدمات کی سینچری مکمل ہوگئی ہے، میرے کیسزکی تعداد 150 کے قریب ہونے لگی ہے، چالیس کے قریب میرے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں، غریب آدمی انصاف لینے کے لیے ساری زندگی تباہ ہوجاتا ہے، سندھ میں زرداری سسٹم ظلم کررہا ہے، سندھ میں غنڈے پالے ہوئے ہیں وہاں کوئی ظلم کیخلاف آوازنہیں اٹھا سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں