میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک عدم اعتماد،50 سے زائد وفاقی و صوبائی وزرا محاذ سے غائب

تحریک عدم اعتماد،50 سے زائد وفاقی و صوبائی وزرا محاذ سے غائب

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

70 وفاقی و صوبائی وزرامیں سے 50 سے زائد سیاسی محاذ سے غائب ہیں۔ نجی چینل کے مطابق وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی جنگ شدت اختیار کرچکی ہے، حکومت اور اپوزیشن کی صفوں میں ابھی تک بے یقینی کی کیفیت برقرار ہے، حکومتی اتحادی جماعتوں نے واضح طور پر کسی کا ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا، جب کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا فیصلہ بھی مبہم ہے۔اس تمام سیاسی صورتحال میں حکومت کے 70 وفاقی اور صوبائی وزرا میں سے 50 سے زائد ارکان سیاسی محاذ سے غائب ہیں، اور اسی بے یقینی کے سبب خاموش ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی منظر نامے سے غائب ہونے والوں میں 35 وفاقی وصوبائی مشیران اور معاونین خصوصی میں سے 25 کے لگ بھگ اور 55 رکنی وفاقی کابینہ میں 28 وزیر، 4 وزیر مملکت، 4 مشیر اور 19 معاون خصوصی شامل ہیں، جب کہ 46 رکنی پنجاب کابینہ میں 38 وزیر، 4 مشیر اور 4 معاون خصوصی شامل ہیں۔دوسری جانب وفاقی سطح پر شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حماد اظہر، پرویزخٹک، مراد سعید، شفقت محمود ،شیخ رشید اور بابر اعوان وزیر اعظم عمران خان کے ہراول دستے میں شامل ہیں، جب کہ پنجاب میں عثمان بزدار سرکار کا دفاع مضبوط بنانے میں راجہ بشارت، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، اسد کھوکھر، مراد راس کے لئے متحرک نظر آتے ہیں، تاہم بڑی تعداد میں وفاقی وصوبائی وزرااور اراکین کابینہ کی جانب سے مضبوط آواز اور نمایاں سرگرمیاں دکھائی نہیں دے رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں