میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں کورونا خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا مزید 63 اموات

ملک میں کورونا خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا مزید 63 اموات

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے وارجاری ہے ، خطرناک وائرس مزید 63 افراد کی جان لے گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بڑھتے اثرات کے باعث اموات کے ساتھ کیسز میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 858 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 3 ہزار946 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مزید 63 انتقال کرگئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد اور 14 ہزار 28 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 985 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 988 ہو گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 88 ہزار 975 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 314 ، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 815، خیبر پختونخوا میں 81 ہزار 787 اور بلوچستان میں 19 ہزار 395 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 53 ہزار 684، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 16 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 977 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں