میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کی بیوروکریسی میں سینارٹی لسٹ پرتنائو شدت اختیار کرگیا

سندھ کی بیوروکریسی میں سینارٹی لسٹ پرتنائو شدت اختیار کرگیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ کی بیوروکریسی میں سینارٹی لسٹ پرتنائو شدت اختیار کرگیا ہے،سینارٹی لسٹ میں نظرانداز ہونے والے سیکریٹریز کے اعتراضات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ کی سینارٹی معطل کردی ہے اور متاثر ہونے والے سیکریٹریز کو آئند ہ ہفتے طلب کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کی گذشتہ سینارٹی لسٹ میں کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ 7ویں نمبر پر آگئے تھے جس پر 1993میں کمیشن پاس اعلیٰ افسران نے شدید اعتراض کیا کہ وہ کمیشن افسر ہیں اور عباس بلوچ انفارمیشن افسر تھے، بعد میں کوٹہ پر ان کو اسسٹنٹ کمشنر بنایا گیا، عباس بلوچ کا نام سینارٹی لسٹ میں 7ویں نمبر پر آنے کے بعد کئی اہم محکموں کے سیکریٹریز میں بیچینی پائی جاتی ہے۔اعتراض کرنے والے کمیشن افسران آفتاب احمد میمن، علی ڈنو گاہوٹی، سیکریٹری کچی آبادی بقاء اللہ انڑ، غلام مصطفی پھل ، عابد حسین زوائی، امتیاز علی شاہ، محمد فاروق لغاری، سیکریٹری پبلک ہیلتھ سعید اعوان، سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز ذوالفقار علی شاہ، عبدالرحیم سومرو، محمد سلیم رضا، شارق احمد سعید احمد مگنیجو، تمیز الدین کھیڑو، سجاد حسین عباسی، نزہت سومرو، پرویز سیہڑ، غلام اکبر لغاری، ساجد جمال ابڑو ، ناصر عباس سومرو، سیکریٹری قانون منصور عباس رضوی اور دیگر شامل ہیں۔ حکومت سندھ کے اہم محکموں کے سیکریٹریز کے اعتراضات کے بعد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ کی سینارٹی معطل کردی ہے اور اعلیٰ افسران کو آئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ ہاوس طلب کرلیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں