میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس کے مزید 80کیس رپورٹ ،تعداد 1102ہو گئی

کورونا وائرس کے مزید 80کیس رپورٹ ،تعداد 1102ہو گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان میں کوروناوائرس کے مزید 80کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1102ہو گئی ۔ جبکہ اس وقت تک ملک بھر میں کوروناوائرس سے آٹھ افرادانتقال کر چکے ہیں۔ خیبرپختونخوامیں41، بلوچستان میں14، پنجاب میں 13،اسلام آباد میں پانچ ، سندھ میں چار اورگلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے تین نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں کورواناوائرس کی تعداد417، پنجاب 323، خیبرپختونخوا121، بلوچستان131، گلگت بلتستان 84ا،اسلام آباد25 اور آزاد جموں وکشمیر میں تعداد ایک ہے ۔ جبکہ اسلام آباد کے علاقہ شہزاد ٹائون میں لاہور سے آئے تبلیغی جماعت کے رکن میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی ، کیس سامنے آنے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے شہزاد ٹائون کے متاثرہ علاقہ کو سیل کر دیا جبکہ علاقہ میں پولیس ، رینجرزاور پاک فوج کے جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں