میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.60پیسے اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.60پیسے اضافہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 60 پیسے اضافہ ہوگیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 163 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کررہی ہے ۔ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا تھا۔گذشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے ، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے 10 پیسے تک پہنچ گیا۔ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگائی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔اگست 2019 میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔ ستمبر 2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 156.40 روپے پر پہنچ گیا۔اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گذشتہ 6 ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں