میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداکارہ حرامانی کو لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دینا مہنگا پڑگیا

اداکارہ حرامانی کو لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دینا مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

ڈرامہ سیریل ‘دو بول’ سے مقبول ہونے والی اداکارہ حرا مانی نے لوگوں کو کورونا وائرس پھیلاؤ روکنے کے لیے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جو انہیں خود ہی مہنگی پڑ گئی۔فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا نے اپنے شوہر و اداکار مانی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں ماسک پہنے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے سے قریب ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سب سے پہلے تمام افراد کو ہدایت کی کہ ‘گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ہمارے کورونا کے ٹیسٹ منفی آئیں ہیں اور یہ خود سے قرنطینہ اختیار کرنے کے بعد کی تصویر ہے اور اب بھی ہم گھروں میں محدود ہیں۔آخر میں اداکارہ نے درخواست کی ‘آپ سب بھی اسی طرح احتیاط کریں ضروری ہے ۔پوسٹ کے کیپشن پر غور کیا جائے تو حرا مانی موجودہ صورتحال میں کسی نقصان سے بچنے کے لیے ٹھیک ہی ہدایت کر رہی ہیں مگر تب بھی وہ اپنی شیئر کردہ تصویر کے باعث تنقید کا شکار ہوگئیں۔متعدد مداحوں نے تصویر پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”پہلے آپ خود اس پر عمل کریں”۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں