میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا آغاز

بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا آغاز

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی کینٹ ا سٹیشن سے ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروان بھٹو کے نام سے شروع ہونے والے ٹرین مارچ کی قیادت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کینٹ اسٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم سب بھٹو کے سپاہی ہیں اور ہم غریبوں کے لیے باہر نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو پیغام دیں گے کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا اور آج بھی بھٹو زندہ ہے ۔ یقین ہے کہ عوام 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش پہنچیں گے ، آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کے کارکنان موجود ہیں ، گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔کراچی کینٹ سٹیشن پر موجود پیپلز پارٹی کے جیالوں نے پارٹی جھنڈے اٹھائے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما کینٹ اسٹیشن موجود تھے جبکہ پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد اسٹیشن پر موجود رہی ۔پولیس کی بھاری نفری کینٹ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات رہی ، پلیٹ فارم 7 اور 8 پر بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے تلاشی لی، پلیٹ فارم کے داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا تھا۔قبل ازیں وزیر بلدیات سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کینٹ اسٹیشن کادورہ کیا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں