غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این او سی کی شرط ختم
ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی گئی۔ٹوئٹر پروفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ویزہ پالیسی کے حوالے سے حکومت کا اہم اقدام سامنے آگیا۔ حکومت نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی(نو آبجیکشن سر ٹیفکیٹ) کی شرط ختم کردی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو سیاحوں کیلئے پر کشش ملک بنانے کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کی گئی۔