ایران ،بارش و سیلاب ، 18 افراد جاں بحق، 70 زخمی
شیئر کریں
ایران میں بارش اور سیلاب کے باعث 18 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں شدید سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس کے باعث 18افراد جاں بحق اور 70سے زائد زخمی ہو گئے ، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں ، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر نے لگیں اور سرکاری ادارے سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں ، بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی انفرا اسٹرکچر تباہی سے دوچار ہوچکا ہے اور ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ۔ سرکاری ادارے کے افراد سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے کشتیوں کا استعمال کررہے ۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی جب کہ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے والوں کی دیکھ بھال پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ بارش اور سیلاب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں گولستان اور مازنداران شامل ہیں۔ گولستان اور مازنداران صوبوں کے علاوہ بھی دیگر صوبوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی جا چکی ہے ۔ 31 میں سے 26 صوبوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی چا چکی ہے جبکہ حکام نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں سیلاب دارالحکومت تہران سمیت آئل کی دولت سے مال مال صوبے کو بھی متاثر کرسکتا ہے ۔عالمی برادری کی جانب سے درپیش صورتحال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا گیا۔ امریکا کی جانب سے عائد کردہ معاشی و اقتصادی پابندیوں کے باعث ایرانی معیشت پہلے ہی سخت دبا ئوکا سامنا کررہی ہے، یقینا سیلاب و بارش سے پید اہونے والی صورتحال اس کی پریشانیوں میں اضافے کا سبب ہوگی۔