میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع بنانے پر غور

پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع بنانے پر غور

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع بنانے پر غور شروع کردیا گیا ،خصوصی کمیٹی نئے اضلاع بنانے کا جائزہ لے گی ۔منگل کو لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع بنانے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کا جائزہ لے گی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لا کر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے افسران حکومت کے دست و بازوہیں، عوام اور عوامی نمائندوں سے مضبوط رابطے قائم کیے جائیں۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے ، انتظامیہ سیاسی طو رپر آزاد اور فیصلے کرنے میں خود مختار ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف رویے بدلنے سے سروس ڈلیوری میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی، عوام کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں