وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقراور وزیرصحت میں جھگڑا
ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
نگراں سندھ کابینہ کے آخری اجلاس میں وزیر اعلی مقبول باقر اور نگراں وزیر صحت سعد خالد نیاز کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلی سندھ اور نگراں وزیر صحت نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے اور ایک دوسرے کو دھمکیاں بھی دیں۔۔ ویڈیو بیان میں نگراں وزیر صحت نے الزام لگایا کہ وزیر اعلی مقبول باقر نے انہیں دھمکی دی اور نازیبا الفاط استمال کئے۔