میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکرٹری محنت ، کمشنراور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر

سیکرٹری محنت ، کمشنراور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کے کیس میں کمشنر سیسی سلیم رضا کھوڑو کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جنید غفار اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل بینچ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سندھ ایمپلایز سوشل سیکیورٹی کے کمشنر سلیم رضا کھوڑو کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ۔ سیسی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندرت بلند اقبال، آڈٹ آفیسر سیسی، کو اگست 2023 میں سندھ ہائی کورٹ نے ملازمت پر بحال کرتے ہوئے انہیں تمام واجبات فوری طور پر ادا کرنے کے واضح احکامات جاری کیے تھے لیکن سیسی انتظامیہ بلخصوص ایڈمنسٹریشن نے ان کی عدالت سے باعزت بحالی کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ سمجھتے ہوئے گذشتہ 7 ماہ میں واجبات ادا نہیں کیے اس دوران بلند اقبال ریٹائرڈ ہوگئے اور انہیں ادارہ نا صرف پینشن بلکہ دیگر واجبات بھی ادا کرنے لیے تیار نہ تھا ، جس پر انہوں نے محترمہ ڈاکٹر رعنا ایڈوکیٹ کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی سیکرٹری محنت ، کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن زاہد بٹ کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس پر گذشتہ 4 ماہ سماعت کے بعد عدالت نے مذکورہ آرڈر جاری کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں