میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،لیاقت آباد میں کمزور عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر

سندھ بلڈنگ ،لیاقت آباد میں کمزور عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے حصہ دار ڈائریکٹر عامر کمال جعفری ، ڈپٹی سلیم صبور ، انسپکٹر جاوید قدیر کی سرپرستی میں خطرناک تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، لیاقت آباد ٹاؤن کی حدود د میں خلاف ضابطہ تعمیرات میںاب خستہ حال عمارتوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے ، لیاقت آباد 5 نمبر کے مختلف پلاٹوں پر پہلے سے قائم کمزور عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر کروائی جارہی ہیں ، پلاٹ نمبر814 ، 850 ، 374 اور661 کی انتہائی خستہ حال عمارتوں پر بغیر جانچ کیے خلاف ضابطہ تعمیرات کی اجازت دی گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمزور بنیادوں پر کھڑی پرانی عمارتوں پر اضافی تعمیرات کے عوض لاکھوں روپے وصول کیے گئے ہیں ، جو کسی بھی سنگین جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں