میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پبلک سروس کمیشن میں مافیا کا راج

سندھ پبلک سروس کمیشن میں مافیا کا راج

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن ، مافیا کے آگے بے بس، ایس ایس ٹی پیپر لیک کرانے کا ملبہ اسسٹنٹ کنٹرولر و نچلے درجے کے ملازمین پر گرا کر اعلیٰ افسران کو کلین چٹ دے دی گئی، سیکریٹری اور کنٹرولر حفیظ لغاری بھی بچ نکلے ، پولیس تھانے پر کمزور مقدمہ درج کرکے معاملے کو دبا دیا گیا، کوئی بھی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین کمیشن میں نافذ سسٹم ومافیا کے آگے بے بس ہوکر رہ گیا ہے ، کچھ دن قبل گریڈ 16 کے عہدے کے لیے سیکنڈری اسکول ٹیچر کا پیپر لیک ہوا تھا جس پر اسسٹنٹ کنٹرولر سمیت 8 ملازمین کو معطل کیا گیا تھا، معاملے کی تحقیقات پولیس کی حوالے کی گئی تھیں اور تین دن قبل کنٹرولر حفیظ لغاری کی مدعیت میں اسسٹنٹ کنٹرولر زین العالم کھوڑو اور 8نچلے درجے کے ملازمین بشمول کمپیوٹر آپریٹرز اور نائب قاصد پر تھانہ جی او آر پر مقدمہ درج کیا گیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ قانونی ماہرین کے مطابق مقدمے میں شامل دفعات جرم سے مطابقت نہیں رکھتیں اور کیس اینٹی کرپشن کو سونپنے کی بجائے پولیس کو سونپا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمزور مقدمہ درج کرکے سیکریٹری اور کنٹرول حفیظ لغاری کو کلین چٹ دے دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن میں پورا ایک سسٹم کام کرتا ہے جس میں اعلیٰ افسران اور پرائیوٹ لوگ شامل ہیں جو سیٹوں کی خرید و فروخت کا دھندہ کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں