میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سمری پرقومی اسمبلی اجلاس بلانے میں صدر مملکت کی تاخیر

سمری پرقومی اسمبلی اجلاس بلانے میں صدر مملکت کی تاخیر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے سمری پر اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کوا سپیکر آئینی طورپر خود اجلاس بلا سکتا ہے ۔پنجاب اسمبلی میں مریم نواز کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین میں بڑا واضح ہے کہ اگر اجلاس نہیں بلایا جاتا تو 21 ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے ، آئین کی 21دن کی مہلت کے حساب سے 29فروری آخری تاریخ بنتی ہے ، صوبوں میں بھی اگر گورنر اجلاس نہیں بلاتا تو وہاں بھی یہی اصول لاگو ہوگا۔سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معیشت کیسے درست ہوگی ایسے فلور پر یہ نہیں ڈسکس کر سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں