میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب کابینہ کی تشکیل ، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت

پنجاب کابینہ کی تشکیل ، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پنجاب میں پہلے مرحلہ میں 25رکنی کابینہ کی تشکیل کے لئے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) سے 20، پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ سے 2،2جبکہ آئی پی پی سے 1 وزیر بنائے جانے کا امکان ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کو صوبائی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ، (ن) لیگ کے رانا محمد اقبال، منشا اللہ بٹ، عظمی بخاری کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ (ن) لیگ سردار شیر علی گورچانی، کاظم علی پیرزادہ، کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان گادھی، ملک آصف بھا، اختر بوسال، راحیلہ خادم حسین، میاں یاور زمان کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق فدا حسین وٹو، تنویر اسلم ملک، ملک اسد کھوکھر، فرخ علی جاوید، شیخ سلمان نعیم کے نام بھی صوبائی کابینہ کیلئے زیر غور ہیں۔پیپلز پارٹی سے سید علی حیدر گیلانی کو صوبائی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ، استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفر عباس چھینہ کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ (ق) لیگ کے چودھری شافع حسین کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوتے ہی پہلے مرحلے کی صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں