رمیز راجا نے شعیب اختر کو ’’خیالی‘‘ سپر اسٹار کا لقب دیدیا
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
رمیز راجا نے شعیب اختر کو ’’خیالی‘‘ سپر اسٹار کا لقب دے دیا۔سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے حال ہی میں بابراعظم، کامران اکمل اور شاہین شاہ ا?فریدی کے بارے میں متنازع بیانات دیے ہیں، انھوں نے کپتان کو مشورہ دیا کہ اگر وہ ویراٹ کوہلی کی طرح ایک برانڈ بننا چاہتے ہیں تو اپنی انگریزی ٹھیک کریں، اسی طرح انھوں نے کامران اکمل کے ’اسکرین‘ کہنے کے تلفظ کا بھی مذاق اڑایا، شاہین کے بارے میں کہا کہ اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو دونوں گھٹنے تڑوا لیتا مگر پاکستان کے لیے ورلڈکپ فائنل میں اوور ضرور مکمل کرتا۔ان متنازع بیانات پر سابق کرکٹر اور بورڈ کے حال ہی میں چیئرمین رہنے والے رمیز راجا نے شعیب اختر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔