میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد ٹول پلازہ پر فائرنگ، حساس ادارے کے 3 اہلکار زخمی، 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ٹول پلازہ پر فائرنگ، حساس ادارے کے 3 اہلکار زخمی، 2 ملزمان گرفتار

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد ٹول پلازہ پر ٹیکس نہ دینے کے تنازع پر ملزمان کی فائرنگ سے حساس ادارے کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی کوئیک ایکشن فورس نے ملزمان باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم فرار ہو گیا۔ حکام کے مطابق بڑے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان سے جب ٹول پلازہ پر ٹیکس مانگا گیا، تو انہوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر حساس ادارے کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد آنے والی گاڑی کو ایم ٹیگ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ٹول پلازہ پر روکا گیا تھا۔ تین کار سواروں نے پہلے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، پھر اندھا دھند فائرنگ کی اور ٹول پلازہ بیرئیر توڑ کر فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں محمد ذیشان ، عامر شہزاد اور عمر بلال کو فوری طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے گاڑی کی رجسٹریشن سے شناخت کرکے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے مرکزی ملزم حسنین شاہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم اس کے باپ امتیاز شاہ اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ تلاشی کے دوران گھر سے بھاری ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔ پولیس نے گھر میں موجود دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور مورگاہ میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس کے مطابق قانون شکنی کرنے والے پولٹری بزنس کے مالکان ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں