تھرکول میں چوریوں کی وارداتیں، چینی کمپنی کا سندھ حکومت کو خط
جرات ڈیسک
اتوار, ۲۶ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
چینی کمپنی نے تھر کول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی وارداتوں پر حکومت سندھ کو خط لکھ دیا۔ چینی کمپنی کے چیئرمین مینگ ڈھونگ آئی نے چیف سیکریٹری سندھ کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں مقامی نوجوان ملوث ہیں جبکہ قیمتی اسٹیل، الیکٹرک کیبل اور دیگر آلات چوری کرنے والوں کو پولیس سے چھڑوا لیا جاتا ہے۔ چینی کمپنی کے چیئرمین نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ کچھ روز قبل بھی بجلی سپلائی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچایا گیا۔ خط میں چیئرمین کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ سے تھر کول بلاک ون کی باڑ سے دو کلومیٹر تک غیر متعلقہ افراد کی آمد و رفت پر پابندی عائد کرنے کی بھی گزارش کی گئی۔ چینی کمپنی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ اگر چوریاں نہ رکیں تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔