میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچ قوم پرست رہنماعبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بلوچ قوم پرست رہنماعبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بلوچ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بہاولپور کے قریب روڈ حادثے میں جاںبحق، ڈاکٹر حئی سندھ ترقی پسند پارٹی کے جلسے کے بعد واپس جا رہے تھے، 75 سالہ حئی بلوچ سینیٹر اور ممبر قومی اسمبلی بھی رہے، ڈائو میڈیکل کالج سے ایم ایم بی ایس کی ڈگری حاصل کی، تفصیلات کے مطابق بلوچ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بہاولپور کے قریب روڈ حادثے میں جاںبحق ہوگئے، بلوچ قوم پرست رہنما حیدرآباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے جلسے میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ بہاولپور کے قریب کار الٹنے کے باعث وہ جاںبحق ہوگئے، نعش کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقے بولان روانہ کردیا گیا ہے، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ 1946میں پیدا ہوئے اور ڈائو میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی، ڈاکٹر حئی سینیٹر بھی رہے اور 1970 اور 1977 میں قومی اسمبلی کے ممبر بھی منتخب ہوئے، ڈاکٹر حئی طلباء سیاست کے ساتھ بلوچستان نیشنل موومنٹ کے بنیاد ڈالنے والے رہنما تھے، 2018 میں ڈاکٹر حئی نے دی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بنائی جس کے وہ چیئرمین تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں